نوشکی بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر عبدالرحمان لانگو فائرنگ سے جاں بحق

 


نوشکی ( نامہ نگار ) بلوچستان عوامی پارٹی (BAP) کے ضلعی صدر اور چیئرمین یونین کونسل باغک عبدالرحمان لانگو کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ نوشکی میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے عبدالرحمان لانگو کو نشانہ بنایا اور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ قتل کے محرکات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکے۔
واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post