نوشکے ( نامہ نگار)
نوشکی پولیس کے کمسن بچی بی بی صبیحہ دختر اللہ داد عمر آٹھ سال کی نعش کی برآمدگی سے متعلق گزشتہ روز درج کئے گئے مقدمے میں تھانہ احمدوال ایس ایچ او ماندا خان ماندائی نے ایک اہم پیش رفت حاصل کی ہے۔
نوشکی پولیس نے مقدمے میں نامزد تمام 03 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں عصمت اللہ ولد نور محمد سکنہ احمد وال ،زبیر ولد محمد بلال سکنہ احمد وال اور کامران ولد حبیب اللہ سکنہ کلی بٹھو شامل ہیں تمام ملزمان کو قانون کے مطابق حراست میں لے لیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے.
