کوئٹہ ( نامہ نگار) بلوچ قوم پرست رہنما اور بی این ایم کے سابق چیئرمین خلیل بلوچ نے بی این ایم کی مرکزی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر عبدالرشید بلوچ المعروف ڈاکٹر نوکاپ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے قتل سے بلوچ مہاجرین نے ایک معالج، معلم اور امید کی علامت کھو دی۔
خلیل بلوچ کے مطابق ڈاکٹر عبدالرشید گزشتہ روز مغربی بلوچستان میں اپنے گھر میں اہلِ خانہ کے سامنے قتل کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالرشید نے جلاوطنی کے باوجود شم سر جیسے دور افتادہ علاقے میں بلوچ مہاجر خاندانوں کی طبی اور تعلیمی خدمت جاری رکھی اور ضرورت مندوں کو علاج اور ادویات فراہم کرتے رہے۔
خلیل بلوچ نے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹر عبدالرشید کو پاکستانی ریاست سے وابستہ مسلح عناصر نے قتل کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات بلوچ قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔
