تمپ گھر میں داخل ہو کر نوجوان کو اغوا کرنے کی کوشش، فائرنگ سے بیٹا جاں بحق، پولیس ہیڈ کانسٹیبل زخمی

 


تمپ ( نامہ نگار ) تمپ کے علاقے ملانٹ میں چار نامعلوم مسلح افراد نے پولیس ہیڈ کانسٹیبل طارق ولد داداللہ کے گھر میں داخل ہو کر ان کے بیٹے طاہر کو زبردستی اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔

پولیس ذرائع کے مطابق، مزاحمت پر مسلح افراد نے طاہر پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگیا، جبکہ ملزمان نے اس کے والد پولیس ہیڈ کانسٹیبل طارق پر بھی فائرنگ کی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے اور واردات کے بعد فرار ہوگئے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post