تربت کار واش کے دوران گاڑی کی ٹکر سے سروس اسٹیشن کا ملازم جاں بحق، ڈرائیور گرفتار

 


تربت ( نامہ نگار) تربت  میں کار واش سروس کے دوران گاڑی کی ٹکر سے سروس اسٹیشن کا ایک ملازم موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب سروس اسٹیشن کا ملازم گاڑی کو ریورس کروانے کے لیے پیچھے کھڑا ہوکر ڈرائیور کو اشارے دے رہا تھا۔ مبینہ طور پر ڈرائیور نے بریک لگانے کے بجائے غلطی سے ایکسیلیٹر دبا دیا جس کے باعث گاڑی نے اچانک رفتار پکڑ لی اور ملازم کو دیوار کے ساتھ کچل دیا۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت رضوان ولد رفیق سید، سکنہ سنگانی سر کے نام سے ہوا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور الطاف، سکنہ بلوچی بازار اپسر کو گرفتار کرلیا جب کہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post