پنجگور گوارگو کراس سے قریب پانچ افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں برآمد ،فورسز کا 5 افراد کو مقابلے میں قتل کرنے کا دعوی

 


پنجگور ( نامہ نگار )ضلع پنجگور گوارگو کراس کے قریب سڑک سے پانچ  افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں لاشیں برآمد ،فورسز کا دعوی کہ 5 مسلح افراد مقابلے میں مارے گئے ہیں۔

پنجگور پولیس کے مطابق پانچوں افراد کی لاشیں گوارگو کراس کے قریب سڑک کے کنارے سے ملی ہیں تاہم تاحال ان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق لاشوں پر گولیوں اور تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں تاہم ہلاکتوں کی حتمی وجہ ضروری طبی و قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی۔

دوسری جانب فورسز کا دعوی ہے کہ پانچ مسلح افراد مقابلے میں مارے گئے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post