گوادر ( نامہ نگار) بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے کلدان سے تین تشدد زدہ نعشیں برآمد ہوئیں ہیں.
لاشوں کی شناخت احسان ولد محمد حسن، نادل بلوچ ولد محمد نعیم اور حسن ولد رفیق کے ناموں سے ہوا ہے برآمد ہونے والی لاشوں میں سے احسان بلوچ، سکنہ جیونی، کو رواں سال 22 جنوری کو بھائی بالاچ حسن کے ساتھ فورسز نے حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔جبکہ نادل بلوچ، گوادر کے رہائشی ہیں اور رواں سال 19 اپریل کو جبری طور پر لاپتہ ہوئے تھے۔ تیسرے شخص کی لاش کی شناخت حسن رفیق، سکنہ تربت، کے طور پر ہوا ہے.
ان واقعات پر مقامی و عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جبری طور پر لاپتہ افراد کو عدالتوں میں پیش کرے اور انہیں منصفانہ ٹرائل کا موقع فراہم کرے. بلوچستان میں ایسے واقعات تواتر سے پیش آ رہے ہیں جب فورسز پہلے سے جبری لاپتہ نوجوانوں کو حراست میں قتل کر کے ان کی لاشیں پھینک دیتے ہیں.
