مستونگ 6 انسانی نعشوں کی سرکاری سرپرستی میں بے حرمتی کا سلسلہ جاری دوبارہ مرکزی شاہراہ پر پھینک دی گئیں



 مستونگ ( نامہ نگار ) آج صبح مستونگ، کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ پر شہر کے قریب دو مختلف مقامات سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔

جنہیں ایس ایچ او سٹی عبدالروف بلوچ کی نگرانی میں کئی گھنٹوں بعد اٹھا کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بعدازاں ان لاشوں کو کوئٹہ منتقل کیا گیا۔
تاہم ایک بار پھرسرکاری سرپرستی میں نعشوں کی دوبارہ بے حرمتی کرکے کوئٹہ سے لا کر اسی مقام پر مرکزی شاہراہ پر پھینک دیا گیا۔ چند گھنٹوں بعد ان لاشوں کو ایک زمباد گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
لاشوں پر تشدد کے نشانات موجود تھے، شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ لاشیں زیرِ حراست جبری لاپتہ بلوچوں کی ہیں، جنہیں پاکستانی فورسز نے قتل کرکے خوف و ہراس پھیلانے کے لیے سڑک پر پھینک دیا ہے۔ لاشیں مستونگ سے کوئٹہ اور پھر کوئٹہ سے مستونگ لا کر پھینکی گئیں۔
یاد رہے کہ بلوچستان میں رواں سال اس نوعیت کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں اب تک درجنوں افراد کی لاشیں مختلف مقامات سے برآمد ہو چکی ہیں جس پر شہری حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post