مستونگ کھڈ کوچہ میں فورسز کی جانب سے زمینداروں کے باغات کی مبینہ کٹائی شروع

 


مستونگ ( نامہ نگار) مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں فورسز کی جانب سے زمینداروں کے باغات میں درختوں کی مبینہ کٹائی شروع کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ مقامی زمینداروں کے مطابق کئی سالوں کی محنت اور خون پسینے سے پروان چڑھنے والے قیمتی اور پھلدار درخت کاٹے جا رہے ہیں۔
زمینداروں کا کہنا ہے کہ باغات ان کے معاش اور روزگار کا اہم ذریعہ ہیں، جبکہ درختوں کی کٹائی سے انہیں بڑے پیمانے پر مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ باغات کی مبینہ کٹائی کی اطلاعات کے بعد علاقے میں ایک بار پھر شدید بے چینی اور تشویش پائی جا رہی ہے۔
مستونگ: عزیز چیک پوسٹ کے ساتھ واقع باغ کی مبینہ کٹائی بھی جاری
مقامی افراد کے مطابق عزیز چیک پوسٹ کے ساتھ واقع باغ میں بھی درختوں کی مبینہ کٹائی جاری ہے، جس کے باعث علاقہ مکینوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
مقامی زمینداروں کا کہنا ہے کہ ان باغات میں موجود درخت کئی سالوں کی محنت کا نتیجہ ہیں اور ان کی کٹائی سے نہ صرف زمینداروں کو مالی نقصان ہوگا بلکہ علاقے کے ماحول اور روزگار پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
علاقہ مکینوں اور زمینداروں نے حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ باغات کی مبینہ کٹائی کا فوری نوٹس لیا جائے، کٹائی روکی جائے اور کسی بھی فیصلے سے قبل مقامی آبادی اور متاثرہ زمینداروں کو اعتماد میں لیا جائے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post