کوئٹہ ( نامہ نگار )
قلعہ عبداللہ سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان، محمد رمضان اور میروائس خان، جو تین روز قبل کوئٹہ سے کراچی جا رہے تھے اور مستونگ سے گزرنے کے بعد اپنے اہلِ خانہ سے رابطے میں نہیں رہے تھے، بحفاظت بازیاب ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق دونوں نوجوانوں کو سوراب کے قریب چھوڑ دیا گیا، جہاں سے انہوں نے اپنے اہلِ خانہ سے رابطہ کر لیا.
خاندانی ذرائع نے بھی دونوں نوجوانوں کی بحفاظت رہائی اور خیریت سے ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
