خاران ( نامہ نگار ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خاران دالی میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کسٹمز اہلکار نور اللہ، علی نواز اور نثار کو نامعلوم مسلح افراد نے حراست میں لیکر اغوا کرکے لے گئے جب وہ ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے ۔ ذرائع کے مطابق واقعے پر اہلِ خانہ، ساتھی اہلکار اور پورا محکمہ شدید تشویش میں مبتلا ہے۔
مغویوں کے اہل خانہ چیف کلکٹر کسٹمز، کلکٹر کسٹمز بلوچستان، اعلیٰ کسٹمز حکام اور متعلقہ سیکیورٹی اداروں سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ تینوں اہلکاروں کی فوری اور بحفاظت بازیابی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔
انھوں نے کہاہے کہ بلوچستان کے موجودہ حالات میں غیر محفوظ مقامات پر JCP ڈیوٹی اہلکاروں کی زندگیوں کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے۔ مطالبہ ہے کہ خطرناک اور غیر ضروری JCP ڈیوٹیاں فوری ختم کی جائیں، تعیناتی کے طریقۂ کار پر نظرثانی کی جائے اور اہلکاروں کو محفوظ کسٹمز چیک پوسٹوں پر مناسب سیکیورٹی کے ساتھ تعینات کیا جائے۔
