چاغی تجارتی روٹ پر پانچ بڑی گاڑیاں مسلح افراد نے لوڈ سمیت چھین لیا

 


چاغی ( نامہ نگار) بلوچستان کے اہم تجارتی روٹ کوئٹہ تفتان شاہراہ پر بلوچ آزادی پسندوں کا برقرار، بلوچ لبریشن آرمی کی “معاشی ناکہ بندی” مزید پانچ تجارتی گاڑیاں لوڈ سمیت مسلح افراد چھین لر لے گئے۔

ذرائع کے مطابق تازہ واقعہ گذشتہ روز چاغی کے علاقے دالبندین میں چارسر کے مقام پر پیش آیا۔ جہاں تجارتی شاہراہ پر ناکہ لگاکر مسلح افراد نے کوئٹہ سے تفتان جانے والی تین اور تفتان سے کوئٹہ آنے والی دو گاڑیوں کو ڈرائیوروں سے چھین لیا۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post