کیچ ( نامہ نگار ) بلوچستان کے علاقہ مکران کے مختلف علاقوں سے 5 نعشیں برآمد ،
تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے دشت میں میرانی ڈیم کینال (DR2-3R) سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی،جس کی شناخت سلمان ولد لیاقت سکنہ کھڈان کے نام سے ہوا ہے ۔
اس طرح تربت دشت سے دوسری لاش برآمد
پولیس کے مطابق دشت کوھک کے قریب ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد کی گئی ہے جسے شناخت اور ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تربت سے ایک ہی دن تیسری نعش ناصرآباد کے علاقے سے ملی جس کے جیب میں موجود کووڈ 19 کے کارڈ سے ان کی شناخت بدل خان کے نام سے ہو ا ہے ، جب کہ کارڈ پر درج شناختی کارڈ نمبر آواران جھاؤ کا ہے ۔
چوتھی نعش کی اطلاع بلنگو سے ملی ہے جس کے بعد پولیس ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئی ہے۔
پانچوں نعش پنجگور نوانو ندی سے گزشتہ روز ملی جس کے جسم پر گولیوں کے نشانات تھے ،
نعش کی شناخت سلمان بنگلزئی ولد عبد الغنی بنگلزئی کے نام سے ہواتھا۔
علاوہ ازیں بولان مرکزی شاہراہ بالاناڑی میں مسلح ڈاکوؤں کی مسافر کوچ پر فائرنگ سے کوچ ڈرائیور جانبحق ایک مسافر زخمی ہوا،
جانبحق اور زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال سبی منتقل کر دیا گیا۔
مسافر کوچ صادق آباد سے کوئٹہ آرہی تھی ۔سوراب سے
جلیل احمد ولد بشیر احمد، رہائشی سموانی زہری، کی تشدد زدہ لاش ضلع سوراب کے علاقے لاکھوں ریان کی پہاڑیوں سے برآمد ہوئی ہے۔
دریں اثناء ضلع کیچ کے علاقے کولوائی بازار، آبرسر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ممتاز ولد نبی داد سکنہ کولوائی بازار آپسر مقامی کرکٹ گراؤنڈ میں کرکٹ کھیل رہے تھے کہ اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔
واقعے کے بعد زخمی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جب کہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے حملہ آوروں کی تلاش اور واقعے کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
