خضدار داعش سربراہ شفیق مینگل کے گھر پر مسلح افراد کا حملہ

 


خضدار ( نامہ نگار) ضلع خضدار کے علاقے توتک میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور جھالاوان داعش سربراہ ڈیتھ اسکوائڈ سربراہ  میر شفیق الرحمن مینگل کے گھر پر مسلح افراد نے فائرنگ کی، جس کے بعد محافظوں اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی۔
سیکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے میر شفیق الرحمن مینگل کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا اور فائرنگ کی حملے کے دوران محافظوں اور سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں مبینہ طور پر ایک حملہ آور زخمی ہوا۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے، جن کا سیکیورٹی فورسز نے تعاقب شروع کر دیا ہے علاقے میں مزید کارروائی جاری ہے تاحال حملے میں کسی جانی نقصان کی مزید اطلاع موصول نہیں ہوئی

Post a Comment

Previous Post Next Post