تربت ( نامہ نگار) آپسر کولوائی بازار میں گزین ولد شمبے سکنہ کولوائی بازار اپنے گھر کے باہر بیٹھا ہوا تھا کہ اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار دو افراد، زید ولد ولی داد سکنہ تجابان اور عبدالجلیل سکنہ حب چوکی نے ان سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی جس پر مزاحمت کے دوران دونوں فریقوں کے درمیان ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔
پولیس کے مطابق ہاتھا پائی کے دوران عبدالجلیل نے مبینہ طور پر آتشیں اسلحے سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں شہری گزین ولد شمبے اور زید ولد ولی داد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ملزم عبدالجلیل کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس واقعے کے مزید پہلوؤں کی تحقیقات کر رہی ہے۔
