قلات ( نامہ نگار) قلات کے علاقے رودینجو سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قبائلی رہنما شہید میر لونگ خان مینگل کے فرزند میر قمبر خان مینگل کے کئی برسوں سے آباد باغ میں مبینہ طور پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران ایکسکیویٹر (Excavator) مشین کے ذریعے درخت کاٹے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسی کارروائی کے دوران رودینجو سے متعدد افراد کو بھی حراست میں لیے جانے کی اطلاعات ہیں۔
