تربت کلاتک سے نوجوان کی مبینہ گمشدگی، اہلِ خانہ کی بازیابی کی اپیل

 


تربت( نامہ نگار ) کلاتک کے رہائشی امداد ولد صالح محمد کے اہلِ خانہ کے مطابق، امداد 14 جولائی کو شام تقریباً 7:40 بجے کلاتک گراؤنڈ میں ایک فٹبال میچ دیکھ رہے تھے کہ اسی دوران مبینہ طور پر موٹر سائیکل پر سوار چند مسلح افراد نے انھیں اغوا کرکے لے گئے ، بتایا جارہاہے کہ مسلح افراد انکا  موٹر سائیکل بھی لے گئے۔
اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد سے امداد کا تاحال کوئی سراغ نہیں ملا سکا ہے  اور نہ ہی ان کی خیریت کے بارے انھیں آگاہی ہے ۔
امداد کے اہلِ خانہ کے مطابق، ان کی والدہ ضعیف اور علیل ہیں اور بیٹے کی جدائی میں شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ خاندان نے بتایا کہ وہ روزانہ امداد کی واپسی کی دعائیں کرتی ہیں جبکہ پورا خاندان شدید کرب اور بے چینی کی کیفیت میں زندگی گزار رہے ہیں۔
اہلِ خانہ نے سیاسی و سماجی رہنماؤں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ امداد کی بازیابی کے لیے کردار ادا کریں اور ان کی بیمار والدہ کی آواز بنیں تاکہ امداد کو جلد ازجلد بازیاب کرایا جا سکے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post