خاران میں چند روز قبل اغوا کیے گئے حافظ کبیر کی نعش برآمد، پولیس

 

خاران ( نامہ نگار)  ضلع خاران میں گواش کے علاقے سے ایک شخص کی نعش برآمد ، جس کی شناخت حافظ کبیر ایچباڑی کے نام سے ہواہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حافظ کبیر کو چند روز قبل مسلح افراد اپنے ساتھ لے گئے تھے۔
پولیس کے مطابق نعش سی پیک روڈ پر واقع گواش کے علاقے سرگردان سے ملی، جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق لاش کی شناخت حافظ کبیر ایچباڑی کے طور پر کی گئی ہے۔
انھیں مسلح افراد نے  18 جولائی کی شب اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب مسلح افراد نے ان کے گھر پر حملہ کیا، جس میں ان کے بیٹے عبدالحکیم ہلاک ہوگئے تھے  جبکہ انھیں ان کے  بیٹے حافظ نوید سمیت اغوا کرکے لے گئے تھے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post