نوشکی ( نامہ نگار ) نوشکی کرفیو کا آج تیسرا دن ، نوشکی شہر میں صورتحال خراب گھروں میں خوراک اور پینے کی پانی کا کمی، عوام پریشان 28 جولائی 2026 رات 8 بجے سے قبل لگائی گئی کرفیو کے باعث لوگ گھروں میں محصور ھو چکے ہیں کرفیو کا دائرہ نوشکی شہر میں سخت کر دی گئی ہے، بیمار افراد کے لئے ادویات ، بچوں کے لئے دودھ اور کھانے پینے کا راشن بیشتر گھروں میں ختم ھوگئے ہیں، کرفیو میں دو سے تین گھنٹوں کے لئے نرمی حکومت کا فرض ہے کرفیو میں نرمی کر کے عوام کو انکی ضروریات زندگی تک رسائی دی جائے، سرکاری ملازمین کے کچھ بینکوں میں تنخوائیں آچکی ہے جبکہ بینکوں کے تنخواہوں کا میسج تاحال نہیں آئے ہیں ۔ ملازمین اپنے تنخوائیں کرفیو کے باعث نہیں نکال پارہے ہیں عوامی مطالبے کو مدنظر رکھ کر کرفیو میں نرمی کی جائے۔
