خضدار ( نامہ نگار)
خضدار کے علاقے مولہ منجالو میں ایک گھر پر پاکستانی ڈرون حملے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ آج صبح تقریباً پانچ بجے پیش آیا، جس کے نتیجے میں عرفان ولد عبدالحمید، میر گل ولد محمد حسین، علی گل ولد محمد حسین اور منیر نامی شخص سمیت دیگر افراد زخمی ہوئے۔ذرائع کے مطابق منیر نامی شخص کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جسے طبی امداد کے لیے کراچی منتقل کر دیا گیا۔
