آواران مشکے سے دو افراد کی لاشیں برآمد، ایک کی شناختک ہوگئی

 


آواران ( نامہ نگار) بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مشکے سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق ایک کی شناخت عمران ولد محمد گل سکنہ خضدار کے نام سے ہوئی ہے جب کہ دوسرے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی شروع کر دی ہے۔ واقعے کے محرکات اور اموات کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ عرصے کے دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع سے متعدد لاشیں ملنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جن کی تحقیقات متعلقہ ادارے کر رہے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post