خضدار میں بدنام زمانہ شفیق مینگل کی رہائش گاہ کے قریب دھماکے، شدید فائرنگ

 


خضدار ( نامہ نگار ) خضدار شہر میں بدنام زمانہ داعش سربراہ توتک اجتماعی قبروں کے ماسٹر مائنڈ  ملا  شفیق مینگل کی رہائش گاہ کے قریب دھماکوں اور شدید فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق شہزاد سٹی میں  شفیق مینگل کے گھر کے قریب دو سے زائد دھماکے سنے گئے جس کے بعد علاقے میں کافی دیر تک شدید فائرنگ کی آوازیں گونجتی رہیں، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تاحال حملے کی نوعیت، ممکنہ جانی یا مالی نقصان اور حملہ آوروں کے بارے میں سرکاری سطح پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، جبکہ سیکیورٹی فورسز کی علاقے میں نقل و حرکت بڑھنے کی اطلاعات ہیں۔
واقعے کی مزید تفصیلات اور سرکاری مؤقف کا انتظار ہے۔

  

Post a Comment

Previous Post Next Post