فیفا یہ 1978 ،1986 نہیں نہی 2022 ہے بلکہ یہ سال 2026 ہے یہاں بے ایمانی سے ارجنٹینا کو جتوا بھی لیں گے لیکن لوگوں کے سامنے اپنی مکاری بے ایمانی جدید ٹیکنالوجی کے ہوتے ہوئے نہیں چھپا سکیں گے،
فیفاورلڈ کپ کا راونڈ 16 میچ گزشتہ شب مصر اور فیفا کے گود لیے گئے بچے میسی پلس ارجنٹینا درمیان کھیلا گیا، مصر تقریبا 80 منٹ تک فاتح اور ارجنٹینا حواس باختہ رہا،مگر فیفا نے ماما شکنی کا پانسہ کیا پلٹادیا فاتح ٹیم 10 منٹ میں ڈھیر ہوکر ولن بن گیا۔میچ ہارنے اور ریفری پلس فیفا رویہ بارے
مصر فٹبال ٹیم کے مصطفیٰ زیکو میچ کے بعد آبدیدہ ہو گئے اور جذباتی انداز میں کہا ریفری ظالم ہے، ظالم ہے، ظالم ہے... اللہ ہی ہمارے لیے کافی ہے اور وہی بہترین کارساز ہے۔ اس نے ہماری پوری ملک کی محنت پر پانی پھیر دیا ہے۔
پھر انہوں نے انتہائی افسوس کے ساتھ مزید کہا
سب کچھ واضح ہے. یہ ورلڈ کپ ارجنٹینا کو جتوانے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔
یہ باتیں صرف صحافی ایک دو صحافی نہیں پوری دنیا کے باضمیر لوگوں کے ضمیر کو جھنجھوڑ رہے تھے ۔
اور فیفا پلس ارجنٹینا اور اسکے کھیکھڑے فطرت کی میسی کو کوس رہے تھے ۔
یہاں کھیکھڑا اس لیے لکھا کہا گیا ہے کہ جب بھی وہ گول کرنے جاتے ہیں تو کھیکھڑے کی طرح بازو مارتے رہتے ہیں کہ اگر گول پاوں اور سر سینے سے ممکن نہیں ہو پایا تو میرا ڈونا کی طرح ہاتھ سے گول کرکے گول اپنے اور ملک کے نام کروائیں گے ،جس طرح میرا ڈونا نے فیفا کی بے ایمانی سے 1986 میں ہینڈ بال کو گول کرکے فاتح بنے اور فتح اپنے اور ملک کے نام کروادیا ۔
مگر فیفا اور اسکے پالتو میسی کو علم ہونا چاہئے کہ یہ 2026 ہے انسان اپنی جگہ مصنوعی ذہانت ( اے آئی ) نے انسانی ذہانت کی جگہ لی ہے ،نیٹ ورک کی وجہ سے دنیا ایک گاوں سے بڑھ کر آئینہ کی شکل اختیار چکا ہے ،یہاں بے ایمانی فراڈ چالبازی کی گنجائش نہیں ،فیفا چاہئے میسی کو جتوانے کیلے آنکھ کے اشارہ کا استعمال کرے یا پیشانی کا پوری دنیا سامنے یہ حرکت ایک پل میں بیک وقت ہر کونے میں عیاں ہوجاتی ہے ۔انھیں پتہ چل جاتا ہے کہ فیفا کیسے میسی کیلے کوڑیوں کے دام بک رہے ہیں اور اپنا ضمیر بیچ رہے ہیں ،ریفریاں دھمکی یا خریدی جا رہی ہیں ،فیفا اس کا ٹولہ کیسے سٹہ بازوں کے ہاتھوں کھلونا بن کر لیجنڈ کھلاڑیوں کو کھیل کے میدان سے رلا کر باہر کرکے میسی جیسے کھیکھڑے کیلے جگہ بنا رہے ہیں ۔
ویسے بھلا ہو انٹرنیٹ کا اس سے پہلے لوگ مینڈک کی طرح ایک کنویں کی مانند اپنے اپنے حدود میں بند تھے ان کا دنیا وہی تھا ،وہاں وہ سیاستدانوں ،مافیا ،غنڈوں ،مذہبی ملاوں ،نام نہاد قوم پرستوں ،نام نہاد تھڑے والے آزادی پسندوں کے ہاتھوں مالی جانی ہر طریقے سے پٹ اور پس رہے تھے کسی کو کانوں کان خبر نہ تھی ،انھوں نے یہ نہیں سوچا تھا کہ عالمی سطح پر فیفا جیسے اے ٹی ایم مشین بھی ایک فرد کیلے اپنا وقار عزت ،عوام کی اعتماد بھروسہ ،کھیلاڑیوں کی دن رات کی کھیل کیلے ہونے والی محنت لگن کو نیلام کردیں گے ۔
دور نہ جائیں فیفا نے پہلی بار ارجنٹینا کو 1978 میں ایک ڈکٹیٹر کے کہنے پر ورلڈ کپ جتوا ،پھر 1986 میں پینلٹی ،2022 میں ٹیکنیکل دھاندلی ،لیکن 2026 میں باقاعدہ آن کیمرہ دنیا سامنے ریفری زریعے ایسے ٹیم کو شکست کا سامنا کروایا گیا جو 80 منٹ تک کھیل کا بادشاہ تھا حتی کہ مخالف بغل بچہ ٹیم میسی کو جھوٹ موٹ کا پینلٹی دلوایا گیا ،مگر مخالف ٹیم نے اسے بھی ناکام بنادیا،مصر کی گول کیپر ایک زنجیر کی دیوار ثابت ہوئی ،پھر الہ دین کا چراغ ارجنٹینا کو کیسے ملا کہ وہ دس منٹ کے اندر ایک دو نہیں تین گول کرکے فاتح ٹیم کو شکست دے دیا ۔
فیفا جان لیے چاہئے وہ جیسے بھی ارجنٹینا میسی کو ورلڈ کپ تھمادیں وہ اخلاقی عزت ، اس کپ جیت کو ہار چکے ہیں ۔
ارجنٹائن ہاتھوں ہارنے والی ٹیم خصوصا مصر سب کچھ عزت شہرت جیت چکا ہے اور لوگوں کے دلوں پر راج کررہے ہیں ۔میسی ارجنٹائن فیفا ( اندھے بہرے گنگے فین علاوہ ) کپ بھی جیت جائیں جو ضرور ضمیر مزید بیچ کر جیتیں گے ، باضمیر لوگوں کے نظروں میں گرچکے ہیں ۔
فیفا ارجنٹائن میسی کی لومڑی والی مکار چالیں اب دنیا کے مختلف شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والوں سمیت ہمارے علاقائی لوکل ملکی سیاستدانون کیلے واضح سبق ہونا چاہئے کہ جھوٹ کے کبھی پاوں نہیں تھے نہ ہونگے، آپ بھی سبق حاصل کریں کہ ارجنٹائن پلس فیفا پلس میسی کھیکھڑے جیسے فنی مکار محض دس منٹ میں بے نقاب ہوسکتے ہیں توآپ کس کھیت کی مولی ہیں ۔ دنیا ،عوام کے سامنے مکار کو ننگا ہونے میں دیر نہیں لگتا ،چاہئے آپ سچ بولنے والوں کی زبان بندی کریں یا انھیں گولی ،بھوک سے مارکر اپنا راستہ صاف کرنے کی جتن کریں مگر دنیا سامنے اتنی ہی گرجائیں گے۔
آپ کی قدر لوگ اس وقت کریں گے جب آپ دوسروں کے کاندھے کی سواری چھوڑ کر ہر کام آپ خود اپنی محنت لگن سے کریں گے ،ہر وقت کوئی بھی پلیٹ سجا کر فیفا کی طرح رسواہوکر آپ کو کھانا پیش نہیں کریں گے ۔اگر وہ پیش کرتے ہیں تو رسوائی اس کا پیچھا نہیں چھوڑنے والا ، آپ کو بھی علم ہونا چاہئے کہ فیفا کی تاریخ میں کھیل جیتنے والے اور ملک کھلاڑی بھی ہیں انھیں ہر کوئی کیوں نہیں کوستا ہر ایک کو ارجنٹینا کی تاریخ سال یاد ہے کہ 1978 میں ایسے فیفا نے ان کیلے گل کھلائے 1986 میں ایسا کارنامہ انجام دیا 2022 میں یہ ہوا اور 2026 میں مصر کی فاتح ٹیم کو فیفا نے اپنی ناک کٹوا کر کیسے ،تھکے ہارے مایوس میسی اور ارنجٹائن سے شکست دلوائی اور فائنل میچ تک پہنچاکر ارجنٹائن میسی کو گود میں بٹھاکر کیسے کپ تھنادیا،یہ بھی تاریخ کا حصہ ہونگے ۔اور یہ بھی مستقبل میں بتایا جائے گا کہ فیفا نے کیوں کس کے کہنے یا دباو میں اپنا ضمیر بیچ کر میسی ارجنٹائن کو جتوادیاتھا۔
