زیارت میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر مسلح حملہ،دو ملازم اغوا ،بھاگ میں مسلح افراد داخل تھانہ سرکاری املاک نذر آتش



زیارت ( نامہ نگار)  زیارت کراس زیارت سٹی روڈ پروجیکٹ کے تحت کام کرنےوالی کیمپ پر مسلح افراد نے گزشتہ شام حملہ کردیا۔
دو عملے کے افراد اغوا کرکے لے گئے۔

حملے کے دوران متعدد تعمیراتی مشینری اور گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی، جس سے کمپنیکو بھاری نقصان پہنچا، واقعے میں NPI کے دو ملازمین، ایک پلانٹ آپریٹر اور ایک پلانٹ فورمین کو مبینہ طور پر اپنے ساتھ لے جایا گیا، جن کا تاحال کوئی پتا نہیں چل سکاہے۔
دریں اثناء آج  بولان  کے علاقے بھاگ شہر میں مسلح افراد گھس گئے سرکاری دفاتر ،بینک اور پولیس تھانوں پر حملے کی اطلاعات، مقامی زرائع مطابق شدید فائرنگ کی آوزایں سنی جارہی ہے لوگ کوف سے بازار اور مارکیٹیں بند کردیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post