مستونگ ، کھڈ کوچہ کے قریب روڈ بند، فائرنگ سے دو افراد زخمی

 


مستونگ ( نامہ نگار )
مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں مسلح افراد کی جانب سے روڈ کی بندش اور فائرنگ سے دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں گرو کے مقام پر مسلح افراد روڈ بند کردی مسلح افراد گیس سلنڈر سے لوڈ دوگاڑیاں اپنے ساتھ لے گئے اس دوران فائرنگ کے واقعے میں دو افراد زخمی ہوئے جنھیں مقامی انتظامیہ نے غوث بخش رئیسانی ہسپتال مستونگ منتقل کر دیا ہے. زخمی ہونے والے دونوں افراد کا تعلق خیبر پختون خواہ سے ہے. جن کے نام اعجاز احمد ولد اسلام گل مہمند سکنہ مردان پشاور اور مراد ولد معراج مہمند سکنہ مردان پشاور معلوم ہوئے ہیں.
مستونگ انتظامیہ کے مطابق شاہراہ پر آمد و رفت ایک گھنٹے تک معطل ہونے کے بعد کھل گئی ہے.

Post a Comment

Previous Post Next Post