ڈیرہ بگٹی پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ شخص بازیابی کے بعد چل بسا

 


ڈیرہ بگٹی ( نامہ نگار ) ڈیرہ بگٹی کے رہائشی ریاض ولد ساجن بگٹی کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ریاض کو رواں سال 12 جون کو سی ٹی ڈی کے ایس ایچ او عمر کھوسہ نے ان کے گھر پر چھاپہ مار کر جبری طور پر لاپتہ کیا، بھتہ طلب کیا، اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ لواحقین کے مطابق ریاض آج کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔
مقامی افراد کے مطابق سی ٹی ڈی آئے روز سرفراز بگٹی کے سیاسی مخالفین کے گھروں پر چھاپے مار کر انہیں مبینہ طور پر حراست میں لے کر لاپتہ کرتی ہے، اور بھاری رقم کے عوض انہیں رہا کیا جاتا ہے۔ تاہم، بعض لواحقین حکومتی دباؤ کے باعث ایسے واقعات رپورٹ نہیں کرتے۔
مقامی افراد کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت بھی ڈیرہ بگٹی میں کئی افراد سی ٹی ڈی کی تحویل میں ہیں، اور ان کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post