سبی ( نامہ نگار ) سبی کے علاقے کورٹ باروزئی سے چار نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا ۔
ابتدائی معلومات کے مطابق تین افراد کی شناخت گلزار خان ولد بالاچ خان، عبدالوحید ولد عتبار خان (دونوں کا تعلق ضلع کچھی کے علاقے سنی سے ہے) اور اسد اللہ کے نام سے ہوا ہے، جبکہ چوتھی لاش کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔
آخری اطلاع تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ مزکورہ نعشیں کسی نے پھینکی ہیں ،اس سے قبل نعشیں فورسز جعلی مقابلے کے نام پر جبری لاپتہ افراد کو قتل کرکے مقابلے کا نام دیکر پھینکتے تھے ۔