کوئٹہ پولیس کمانڈو ونگ کےاہلکار نے ملازمت سے استعفی دے دیا

 

کوئٹہ ( نامہ نگار ) محمد ادریس نامی پولیس اہلکار نے جاری بیان میں ملازمت کو خیر آباد کہتے ہوئے کہاہے کہ  بمورخہ 10 جولائی 2026 بلوچستان کانسٹیبلری کے یونٹ سپیشل پروٹیکشن یونٹ کمانڈو ونگ کویٹہ سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں اور یہ فیصلہ میں اپنے ہوش و حواس میں کر رہا ہوں میں کسی دباؤ یا کوئی اور پریشانی کی وجہ سے نہیں بلکہ یہ میرا ذاتی فیصلہ ہے کہ میں یہ نوکری آگے نہیں کر سکتا میں اپنے سوچ اور کیریئر اور مائنڈ سیٹ کے حوالے چند اقدام اٹھانا چاہتا ہوں جو کہ پولیس فورس کے نوکری میں نا ممکن ہے چند ہزار تنخواہ کے عوض میں لاوارث موت اور بے گھر مسافر کی زندگی سے ایک حلال رزق کمانے والے مزدور ہونے پر ترجیح دیتا ہوں اور پاکستان میں پولیس کی نوکری میں جتنا مجھ سے ہو سکا کہ رشوت خوری اور کسی مظلوم غریب کی دل آزاری نا کروں الحمدللہ میں نے کہا میں زندہ ضمیر کے ساتھ نوکری کو خیر آباد کہتا ہوں
لہذا آج کے بعد میرا پولیس فورس سے کوئی تعلق نہیں ہے اور آپ سب احباب سے نیک تمناؤں کی امید ہے اور میں اللہ تعالیٰ کے بنائے اتنے بڑے کاینات میں اپنا رزق ڈھونڈ لوں گا۔

آپ کو علم ہے زیارت میں 30 پولیس اہلکاروں کی مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا اور قتل کے بعد پولیس اہلکار احتجاجا اپنی ملازمت کو خیر آباد کہہ رہے ہیں کیوں ان کا الزام ہے کہ 30 نوجوانوں کو حکومت نے بے سہارا چھوڑ دیا تھا جنگ دوران ان کی بار بار بار اپیل کے باوجود انھیں فوجی کمک نہیں دیاگیا ۔


Post a Comment

Previous Post Next Post