گوگدان سے مسلح افراد کے ہاتھوں ایک نوجوان مبینہ طور پر اغوا، محرکات معلوم نہ ہو سکے

 


تربت ( نامہ نگار ) تربت کے نواحی علاقے گوگدان سے ایک نوجوان کو مبینہ طور پر مسلح افراد اپنے ساتھ لے گئے جس کے بعد وہ لاپتہ ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق کرولا گاڑی میں سوار مسلح افراد نے گوگدان کے مین روڈ پر واقع مارکیٹ کے سامنے بیٹھے ہوئے ایک نوجوان کو زبردستی گاڑی میں بٹھا کر نامعلوم مقام کی جانب منتقل کر دیا۔
مغوی نوجوان کی شناخت نجیب احمد ولد عبدالطیف سکنہ گوگدان کے نام سے ہوئی ہے۔واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے

Post a Comment

Previous Post Next Post