خضدار ( نامہ نگار ) ضلع خضدار میں ایک نوجوان کے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے ایک شخص کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے حوالے کر دی۔
ذرائع کے مطابق قتل ہونے والے نوجوان کی شناخت یاسر ولد لال جان کے نام سے ہوئی ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یاسر کو گزشتہ روز اغواء کیا گیا، جس کے بعد اسے قتل کر دیا گیا۔
مقامی ذرائع نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کارروائی میں پاکستانی فورسز کے حمایت یافتہ مسلح گروہ کے افراد ملوث تھے، جنہیں بلوچ حلقے "ڈیتھ اسکواڈ" کے نام سے جانتےہیں۔
