کوئٹہ سانحہ ہنہ اوڑک، متاثرہ خاندانوں کا کوئٹہ اور اندرونِ بلوچستان کی شاہراہیں بند کرنے کا اعلان

 



کوئٹہ ( نامہ نگار) سانحہ ہنہ اوڑک میں مارے جانے والے افراد کے لواحقین نے آج دوپہر ایک بجے سے کوئٹہ اور اندرونِ بلوچستان کی اہم شاہراہوں کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
متاثرہ خاندانوں کے نمائندے سردار نسیم پانیزئی کے مطابق دوپہر ایک بجے بلیلی کے مقام پر کوئٹہ کے داخلی راستوں کو بند کیا جائے گا، جبکہ زیارت کراس کے مقام پر قومی شاہراہ بھی بند رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ پشین، چمن اور دیگر شہروں کے اہم داخلی راستوں پر بھی احتجاجاً رکاوٹیں کھڑی کی جائیں گی۔

سردار نسیم پانیزئی کے مطابق بلوچ بیلٹ کے قبائلی عمائدین سے بھی رابطے کیے جا رہے ہیں تاکہ وہاں بھی احتجاج کے طور پر شاہراہیں بند کی جا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج کا مقصد سانحہ ہنہ اوڑک کے متاثرین کے لیے انصاف اور اپنے مطالبات کو حکام تک پہنچانا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post