خاران کے علاقے گروک میں فورسز کے چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ ،فورسز نے 4 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا

 


خاران( نامہ نگار)

خاران کے علاقے گروک میں قائم فورسز کے چیک پوسٹ پر آج صبح مسلح افراد کی جانب سے حملہ کرنے کی اطلاعات ہیں
ذرائع کے مطابق مسلح افراد کی بڑی تعداد نے فورسز کے چیک پوسٹ کو گھیرے میں لیکر حملہ آور ہوئے. ذرائع کے مطابق علاقے سے کافی دیر تک دھماکوں اور بڑے ہتھیاروں سے فائرنگ کی آوازیں آتی رہیں.
دوسری جانب ضلع دالبندین میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن (IBO) کیا، جس کے دوران مسلح تنظیم   سے تعلق رکھنے والے چار افراد  ہلاک ہوگئے۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، جہاں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر جنگی سامان بھی برآمد کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں امن و امان خراب کرنے، سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں کی منصوبہ بندی اور تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت کارروائی کے ذریعے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔
تاہم انھوں نے ھلاک ہونے والوں کے تفصیلات جاری نہیں کیے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post