خضدار دو افراد کے مبینہ لاپتہ ہونے کے خلاف قومی شاہراہ پر احتجاجی دھرنا جاری

 


خضدار( نامہ نگار) دھرنے میں قرآن پاک ہاتھ میں اوٹھا کر روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے،
خضدار کے جھالاوان کمپلیکس کے مقام پر دو افراد کے مبینہ لاپتہ ہونے کے خلاف لواحقین کا احتجاج اور قومی شاہراہ پر دھرنا مسلسل جاری ہے۔
مظاہرین کے مطابق چند روز قبل کھنڈ اور جعفرآباد کے رہائشی دو افراد مبینہ طور پر لاپتہ ہوئے، جن کی بازیابی کے مطالبے کے لیے لواحقین بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ احتجاج میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی شریک ہیں، جبکہ متعدد خواتین قرآنِ پاک ہاتھوں میں اٹھائے اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے دعائیں اور مطالبات کر رہی ہیں۔
قومی شاہراہ پر دھرنے کے باعث ٹریفک معطل ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک لاپتہ افراد کو بازیاب نہیں کرایا جاتا، ان کا احتجاج اور دھرنا جاری رہے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر لاپتہ افراد کی جلد بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post