لسبیلہ ( نامہ نگار ) بلوچستان کے درمیان لسبیلہ کے آر سی ڈی ہائی وے پر ایک دھماکے اور اس کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم گیارہ فوجی اہلکار ہلاک اور بیس کے قریب زخمی ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع بیلہ میں کراچی–کوئٹہ شاہراہ پر کیے گئے ایک گھات لگا کر حملے میں پاکستانی فوج کے 11 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔
ھلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت صوبیدار وحید،نائیک ثاقب،نائیک ظہیر،سپاہی سجاد،سپاہی وسیم اختر،سپاہی شکور،وی ایم بشارت،سپاہی وقار نور،سی کے بلال،لانس نائیک قربان،سپاہی عثمان سے ہوا ہے ۔
ذرائع کے مطابق حملہ بلوچ قوم پرست آزادی پسندوں نے کیا ہے، جبکہ فوج کی گاڑیاں بھی تخریب کا نشانہ بنے اور ان کا اسلحہ بھی ضبط کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کالعدم ٹی ٹی پی نے بھی مہلک حملے کیے ہیں۔
