نوشکی( نامہ نگار ) نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔
نوشکی پولیس کے مطابق گشتی ٹیم معمول کے مطابق بازار میں گشت پر مامور تھی کہ عین الدین روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار شاہ خالد ولد عبدالخالق، قوم مینگل، سکنہ مینگل، اور پولیس اہلکار محمد سلیم ولد ریگی خان، قوم مینگل، سکنہ قاضی آباد، موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
واقعے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس حکام کی جانب سے حملہ آوروں کی شناخت یا حملے کے محرکات کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
