تربت ( نامہ نگار ) تربت کے علاقے بہمن سے تین روز قبل لاپتہ ہونے والی ایک بچی کی نعش کیچ ندی کے علاقے پٹھان کہور کے قریب سے برآمد ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق متوفیہ کی شناخت صابرہ بنت ناگمان کے نام سے ہوئی ہے۔ اہلِ خانہ کے مطابق صابرہ ذہنی مسائل کا شکار تھیں اور 6 جولائی کو گھر سے نکلنے کے بعد واپس نہیں لوٹیں، جس کے بعد ان کی تلاش جاری تھی۔
پولیس کے مطابق 9 جولائی کو بچی کی لاش کیچ کور کے علاقے پٹھان کہور کے قریب سے ملی، جسے تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات اور موت کے اسباب کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ پوسٹ مارٹم اور دیگر شواہد کی روشنی میں مزید حقائق سامنے آنے کی توقع ہے۔
