چاغی( نامہ نگار )
چاغی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ، مسلح افراد نے پولیس تھانے کو نذرِ آتش کر دیا اور ایمبولینس اپنے ساتھ لے گئے۔ تھانے میں موجود ریکارڈ اور سرکاری گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی گئی. مسلح افراد نے مختلف مقامات پر ناکے لگا کر گاڑیوں کی تلاشی اور چیکنگ کی.
دوسری جانب بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے سیچی میں پاکستانی فورسز کے ایک قافلے پر حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق تین گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو پہلے ایک دیسی ساختہ بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد مسلح افراد نے فائرنگ کی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا ہے، تاہم ہلاکتوں اور زخمیوں کی حتمی تعداد کی تصدیق نہیں ہو سکی یے۔
