بدنام زمانہ چیف آف لینڈ مافیا ثناء اللہ زہری کے گناہوں کا گھڑا بھرچکا ہے ۔عوامی حلقوں کا سوشل میڈیا میں بحث

 


زہری ( ویب ڈیسک ) سوشل میڈیا پر وائرل میر عرفان جتک اور اسحاق جتک نے  پوسٹ جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ   بدنامِ زمانہ چیف آف لینڈ مافیا ظالم درندہ سردار ثناہ اللہ زہری، جو اپنی ہی زہری قوم پر ظلم، جبر، ناجائز زمینوں جائیدادوں پر قبضوں اور بے رحمی کی علامت بن چکا ہے، بے گناہوں کی زمینیں ہتھیائیں، لوگوں کے گھر اجاڑے، خاندانوں کی خوشیاں چھین لیں، ماؤں کی گودیں ویران کیں اور اپنی طاقت کے غرور میں انسانیت کی ہر حد پامال کر دی ظلم ہمیشہ باقی نہیں رہتا، مگر اس کے سیاہ اعمال تاریخ کے صفحات پر عبرت کی داستان بن کر ضرور رہ جاتے ہیں۔
بدنامِ زمانہ چیف آف لینڈ مافیا ظالم درندہ ظالم سردار ثناہ اللہ زہری کی ظلم اپنی ہی زہری قوم پر جبر، سفاکیت اور بے رحمی کی علامت کے طور پر پہچان ان کے ہاتھوں بے گناہوں کی آہوں، مظلوموں کے آنسوؤں اور اجڑے ہوئے گھروں کی داستانوں سے رنگے ہوئے ہیں۔
ظالم ثناہ اللہ زہری ناجائززمینون پر قبضوں کو اپنا ہنر، ظلم کو اپنا ہتھیار اور انسانیت کو روندنا اپنا شعار بنا لیا۔
ظالم ثناہ اللہ زہری کی ظلم کے باعث کتنے ہی خاندان ظلم کی چکی میں پس گئے، کتنے ہی گھروں کے چراغ بجھ گئے، کتنی ہی ماؤں کی گودیں ویران ہوئیں، کتنی ہی عورتوں کی مانگیں اجڑ گئیں اور کتنے ہی بچوں کا مستقبل تاریکی میں دھکیل دیا گیا زمینیں ہتھیانا، لوگوں کا حق چھیننا اور کمزوروں کو کچلنا اس ظلم کی پہچان کے طور پر بیان کیا جاتا ہے۔
ظالم ثناہ اللہ زہری کی اقتدار، دولت اور غرور ہمیشہ باقی نہیں رہیں گے۔ ہر آہ کا حساب ہے، ہر آنسو کی گواہی ہے اور ہر ظلم کا ایک انجام ہےُ تاریخ کے اوراق گواہ ہیں کہ جبر کے ایوان آخرکار مٹی میں مل جاتے ہیں، جبکہ مظلوم کی صدا وقت کی دیواروں سے ٹکرا کر بھی زندہ رہتی ہے۔
ظلم کا انجام صرف رسوائی، ذلت اور عبرت ہے جو انسان دوسروں کے حق پر ڈاکا ڈالتا ہے، وہ وقتی طور پر خود کو طاقتور سمجھ سکتا ہے، مگر انصاف کی میزان میں ہر ظالم کو اپنے اعمال کا جواب دینا ہی پڑتا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post