بلوچستان سے تعلق رکھنے والے تین بلوچ طلبا کراچی سے رینجرز ہاتھوں جبری لاپتہ، پشین پانچ مغوی پنجاب باشندوں کو مسلح افراد نے قتل کردیا

 بلوچستان سے تعلق رکھنے والے تین 



کراچی / پشین  ( نامہ نگار) کراچی سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے تین بلوچ طالب علم سندھ رینجرز ہاتھوں  جبری  لاپتہ ہوگئے ،

ذرائع کے مطابق عبدالقدیر اور زبیر احمد، ساکنان بسیمہ سیاہو زہی، جبکہ سیف الدین، ساکن کلی سروان خاران، کو 23 اگست 2026 کو کراچی سے پاکستانی رینجرز نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم جگہ منتقل کر دیا جس کے بعد وہ لاپتہ ہیں۔

طلباء کے  اہلخانہ  کا کہنا ہے کہ ان کے بارے میں تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کیے جارہے  ہیں، جس کی وجہ سے وہ   شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔

انھوں  نے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے  لاپتہ پیاروں  کے بارے میں فوری طور پر معلومات فراہم کیے جائیں اور اگر ان پر کوئی الزام ہے تو انہیں قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے۔

علاوہ ازیں پشین سرانان سلیمان زئی میں نامعلوم مسلح افراد نے پانچ غیر ملکی مغوی افراد کو  فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ ایک شدید زخمی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کو مسلح افراد نے گذشتہ روز اس وقت  پکڑ کر اغوا کرلیا جب وہ قلعہ عبداللہ سے سفر کررہے تھے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کا تعلق پنجاب سے بتایا جارہا ہے۔

حملے کے محرکات اور اس میں ملوث گروہ کے بارے معلومات نہیں مل سکے ہیں ۔ 

Post a Comment

Previous Post Next Post