بیلہ( نامہ نگار ) بیلہ کے علاقے ٹیارہ کے مقام پر ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جسے ایدھی رضاکاروں نے ضروری قانونی کارروائی کے لیے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال بیلہ منتقل کر دیا۔
ایدھی ذرائع کے مطابق لاش کی شناخت شاہ نواز ولد نور محمد سکنہ درچکو بل نگور کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات اور موت کے محرکات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
