پنجگور اغوا کی مبینہ کوشش کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک

 


پنجگور( نامہ نگار ) پنجگور کے علاقے قادرآباد میں نامعلوم مسلح گاڑی سواروں کی جانب سے ایک شخص کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت زمان ولد محمد، سکنہ روتوک کے نام سے ہواہے۔ اطلاعات کے مطابق مسلح افراد اسے اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کر رہے تھے لیکن مزاحمت پر انہوں نے فائرنگ کردی۔
واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ضلع پنجگور میں گزشتہ کچھ عرصے سے اغوا اور ماورائے عدالت قتل کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس پر عوامی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post