گوادر سے حساس اداروں کے ہاتھوں نوجوان لاپتہ

 

گوادر

کیچ ( نامہ نگار) کیچ کے علاقے دشت شولیگ کے رہائشی عارف ولد یاسین کو گوادر کے علاقے پلیری میں مزدوری کے دوران خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا ۔
خاندانی ذرائع کے مطابق عارف روزگار کی غرض سے گوادر کے علاقے پلیری میں مزدوری کر رہے تھے، جہاں سادہ لباس میں موجود اہلکار انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد سے عارف کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں مل سکی اور نہ ہی ان کی گرفتاری ظاہر کی گئی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post