کوئٹہ ( نامہ نگار) کوئٹہ کے علاقے نواں کلی سے بعض شہریوں کی جانب سے ایسی شکایات سامنے آئی ہیں کہ ایک مبینہ گروہ نوجوانوں کو مختلف حیلوں بہانوں سے اپنے جال میں پھنساتا ہے۔
تفصیل کے مطابق بعض خواتین لفٹ لینے، ہسپتال جانے یا دیگر ہنگامی ضرورت کا بہانہ بنا کر نوجوانوں کو گاڑی روکنے پر آمادہ کرتی ہیں۔ الزام ہے کہ گاڑی رکنے کے بعد چند افراد موقع پر پہنچ کر نوجوان کو ایک مکان میں لے جاتے ہیں، جہاں اسے یرغمال بنا لیا جاتا ہے۔
شکایت کنندگان کا کہنا ہے کہ بعد ازاں پولیس کو اطلاع دے کر یہ مؤقف اختیار کیا جاتا ہے کہ مذکورہ نوجوان غیر قانونی طور پر گھر میں داخل ہوا تھا، جبکہ بعد میں معاملہ رفع دفع کرنے یا صلح نامے کے نام پر بھاری رقم کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔
