تربت ( نامہ نگار) بلیدہ میں گزشتہ دنوں قتل ہونے والے نوجوان حیربیار رفیق کے والد رفیق ولد عبدالکریم اور والدہ کی تُربَت پریس کلب میں پریس کانفرنس۔
کہاکہ انھیں بیچ راستے موٹرسائیکل سواروں نے بے گناہ قتل کرکے چلے گئے ،کسی کو معلوم نہیں انھیں کس نے کیوں قتل کردیا ،والدین نے کہاکہ یہاں ظلم کی انتہا ہے کسی بھی معصوم شہری کو قتل کرکے نکل جائیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔
انھوں نے کہاکہ کسی نے قتل کیا ہے اخلاق کا مظاہرہ کرکے قبول کرلیں تاکہ خاندان کو علم ہو کہ ہمارا دشمن کون ہے ۔
