حب ( نامہ نگار ) صدر تھانے کی حدود میں امن و امان کی صورتحال پر سوالیہ نشان، نیو بلوچ کالونی کے عبدالستار کھوسہ محلے میں نامعلوم مسلح ملزمان نے ذاکر حسین کھوسہ کی کریانہ کی دکان میں گھس کر مبینہ طور پر اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کی۔ذرائع کے مطابق دو نامعلوم مسلح افراد، جن کے پاس ٹی ٹی پستول موجود تھے، دکان میں داخل ہوئے اور دکاندار کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر نقد رقم، موبائل فون سمیت دیگر سامان لوٹ کر موقع سے فرار ہوگئے دکاندار کے مطابق ملزمان تقریباً 45 ہزار روپے نقدی، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان اپنے ہمراہ لے گئے۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ شہریوں نے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کرکے لوٹا گیا سامان برآمد کیا جائے اور علاقے میں گشت کا نظام مؤثر بنایا جائے
