کوئٹہ ( نامہ نگار ) بلوچستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملوں کے بعد سیکیورٹی فورسز آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں جس میں گزشتہ پانچ روز کے دوران 75 افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
مقامی میڈیا نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ 'آپریشن شعبان' میں ہلاک ہونے والے مسلح افراد کی تعداد 39 ہو چکی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جینس کارروائیوں میں پانچ جولائی سے اب تک 75 مسلح افراد کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔
حکام کے مطابق آپریشن شعبان بلوچستان کے شہر زیارت میں منگی ڈیم پولیس اسٹیشن پر حملے کے واقعے کے بعد شروع کیا گیا ہے۔ رواں ہفتے ہونے والے اس حملے میں 27 اہلکار ہلاک ہوئے تھے جب کہ متعدد دہشت گردوں کی ہلاکت کا بھی دعویٰ کیا گیا تھا۔
آزاد ذرائع سے فورسز کے دعوی بارے تصدیق یا تردید نہیں ہو پائی ہےب۔