زہری ( نامہ نگار )
زہری کے عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ زہری میں واقع UBL کی برانچ کو فوری طور پر فعال کیا جائے، جو گزشتہ تقریباً ایک سال سے بند ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق بینک کی بندش کے باعث کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہیں جبکہ سرکاری و نجی ملازمین کو تنخواہوں کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے۔ اسی طرح بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے مستحقین بھی رقوم کی وصولی سے محروم ہیں، جس کے باعث ان کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔اہلیان زیری کا کہنا ہے کہ بینک کی طویل بندش نے علاقے کے معاشی نظام کو متاثر کیا ہے اور روزمرہ امور میں رکاوٹیں پیدا کر دی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے بینک کی بحالی کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا حل ممکن ہو سکے۔
