فیفا مصر سمیت 29 ممالک نے فیفا سے بائیکاٹ کرکے لیگ بنانے کی دھمکی دی ہے

 


دنیا ( ویب ڈیسک ) فٹبال کی دنیا میں اس وقت ایک بہت بڑا زلزلہ آ چکا ہے اور مصر نے فیفا کے خلاف وہ قدم اٹھا لیا ہے جس کی کسی کو امید نہیں تھی۔ ریفری کی کھلم کھلا ناانصافی اور جانبدار امپائرنگ پر مصر نے باقاعدہ طور پر اپنا شدید احتجاج ریکارڈ کروا دیا ہے۔ مصر کا موقف بالکل صاف اور سخت ہے کہ اگر اس ریفری کو فٹبال کے قوانین کے تحت سخت سزا نہ دی گئی، تو وہ فیفا سے ہمیشہ کے لیے بائیکاٹ کر دیں گے۔ کہانی صرف یہاں ختم نہیں ہوتی، بلکہ مصر نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ وہ اپنے ساتھ دنیا کے دوسرے کئی ممالک کو شامل کر کے ایک بالکل الگ اور نئی فٹبال لیگ کو جنم دیں گے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ مصر کے اس جرات مندانہ فیصلے پر دنیا کے 29 ممالک نے فوری طور پر اتفاق کر لیا ہے اور وہ اس موقف میں مصر کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہو چکے ہیں۔ اگر یہ بائیکاٹ حقیقت کا روپ دھارتا ہے تو یہ فٹبال کی تاریخ کا سب سے بڑا دھماکہ ہوگا جو فیفا کی اجارہ داری کو ہلا کر رکھ دے گا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post