منگچر اور کھڈ کوچہ میں کار اور بسوں پر مسلح افراد کی فائرنگ 2 خواتین سمیت 5 افراد جانبحق 4 زخمی

 


 مستونگ / کھڈ کوچہ ( نامہ نگار ) مستونگ کھڈ کوچہ اور قلات کے علاقہ منگچر میں کار اور دو مسافر بسوں پر مسلح افراد کی  فائرنگ دو خواتین سمیت 5 افراد ھلاک چار زخمی ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق  کھڈ کوچہ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے تربت اور کراچی جانے والی دو مسافر بسوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 مسافر ھلاک 4 زخمی ہوگئے ۔علاوہ ازیں اثناء گزشتہ روز 

منگچر میں مسلح ڈاکووں نے ژوب سے کراچی علاج کی غرض سے جانے  والی خاندان کی کار کو  اشارہ کیا نہ رکنے پر فائرکھول دیئے، جس کے نتیجے میں دو خاتون ھلاک ہوگئیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post