خاران ( نامہ نگار ) خاران میں گزشتہ شب پیش آنے والے دو مختلف مسلح واقعات میں دو افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ دو افراد کو مسلح افراد نے اغوا کرلیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق خاران کے علاقے کلان میں مسلح افراد نے حافظ کبیر کے گھر پر دھاوا بولا ، اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں حافظ کبیر کا ایک بیٹا ہلاک ہوگیا، بعد ازاں حافظ کبیر اور ان کے ایک دوسرے بیٹے کو مسلح افراد نے ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرکے اغوا کرلیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حافظ کبیر اور ان کے بیٹوں پر ریاستی کارندوں کے طور پر کام کرنے کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب خاران کے علاقے گواش میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے غمی ساسولی کو ہلاک کردیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق غمی ساسولی ڈیتھ اسکواڈ کے سربراہ حافظ ممتاز کے ساتھی تھے۔
تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں نہی واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔
